پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیر ستان کے اُمیدوار ملک غلام خان نے این اے 48کے نتائج کو مسترد کر دیا ،

آئی ڈی پیز کا 45ہزار ووٹ کوضائع کر دیا گیا خواتین کا پانچ فی صد ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا، دوبارہ انتخاب کا مطالبہ

جمعرات 26 جولائی 2018 20:21

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیر ستان کے اُمیدوار ملک غلام خان نے این اے 48کے نتائج کو مسترد کر دیا متاثرین کے لئے مناسب انتظامات نہ کئے جانے کی وجہ سے آئی ڈی پیز کا 45ہزار ووٹ کوضائع کر دیا گیا خواتین کا پانچ فی صد ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا این اے 48 دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی گزشتہ روز بنوں پریس کلب میں این اے 48 سے پی پی پی کے اُمیدوارملک غلام خان ،ملک شیر اعظم ،ملک گل شالام خان ،ملک اصل میر ،ملک بہرام خان ،ملک آفسر اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرکے صوبے کے مختلف اضلاع میں مقیم آئی ڈی پیز کا تقریب 45ہزار ووٹ ہے جس میں 8سے 9ہزار ووٹرز بکاخیل ٹی ڈی پی کیمپ میں مقیم ہے کو انتخابات کے روز سے ایک دن قبل ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شمالی وزیر ستان ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچانے کا کہا گیا تھا جن کیلئے ہم نے گاڑیوں کا بندوبست کیا مگر تقریباً 10ہزارافراد کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شمالی وزیر ستان جانے سے روک دیا گیا اور پولنگ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل جانے کی اجازت دی گئی جو ممکن نہیںتھا اور اس طرح ہزاروں افراد حق رائے دہی کے استعمال سے محروم ہو گئے جس کیلئے ان لوگوں نے گھنٹوں کا سفر طے کرکے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے جانا تھا جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی تھیں انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پولنگ سٹیشنوں کو متعلقہ علاقہ جات سے 30سے 50کلو میٹر کے فاصلے پر قائم کیا گیا جس کے باعث ہزاروں لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے ،محروم رکھا گیابلکہ خواتین کا تو پانچ فیصدووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا حالانکہ الیکشن کمیشن نے خواتین کی10فی صد ووٹ کو لازمی قرار دیا ہے جو یہاں پوری نہیں کی گئی ہے لہذا ہم یہ نتائج نہیں مانتے اور فوری طور پر این اے 48میں دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر ہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بھی جائیں گے جبکہ احتجاجی دھرنا دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔