حلقہ این اے 185 مظفر گڑھ۔5 ،آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان 94 ہزار 282 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 20:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 مظفر گڑھ۔5 سے آزاد امیدوار مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان 94 ہزار 282 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان 77 ہزار 822 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان عوامی راج پارٹی کے جمشید احمد 9 ہزار 313 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58 فیصد رہی۔