Live Updates

حلقہ این اے 234 دادو I ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے عرفان علی لغاری 96 ہزار 38 ووٹ لے کر کامیاب قرار،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 21:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 234 دادو I سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے عرفان علی لغاری 96 ہزار 38 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار لیاقت علی جتوئی 82 ہزار 730 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار کرم علی جتوئی ایک ہزار 434 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 50.41 فیصد رہی۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق اس حلقے میں پولنگ سٹیشن نمبر 208 جی جی ایچ ایس میں دوبارہ پولنگ ہو گی تاہم برتری زیادہ ہونے کی وجہ سے نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات