Live Updates

این اے 193 راجن پور ۔1 سے تحریک انصاف کے سردار محمد جعفر خان لغاری 81ہزار 149 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد جعفر خان لغاری 81ہزار 149 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردار شیر علی گورچانی 46ہزار 693 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی امیدوار شازیہ عابد 27ہزار 170 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پررہیں۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 55.68 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات