رانا ثناء اللہ کو اپنے آبائی حلقہ پی پی 113 شکست،

این اے 106سے کا میابی مل گئی ہم نے الیکشن میں انتخابی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑا،جس طرح کی دھاندلی کی گئی ہے اس سے پورے کا پورا الیکشن دھاندلی کی کی نظر ہوگیا پی ٹی آئی جیسی جماعت کوکامیاب کروانے سے اس کے اثرات پاکستان کیلئے اچھے نہیں ہوگئے ، پریس کا نفرنس

جمعرات 26 جولائی 2018 22:18

رانا ثناء اللہ کو اپنے آبائی حلقہ پی پی 113 شکست،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن رہنماسابق صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کو اپنے آبائی حلقہ پی پی 113 شکست اور این اے 106سے کا میابی مل گئی پاکستان مسلم لیگ ن رہنماسابق صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن میں انتخابی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا پڑا،جس طرح کی دھاندلی کی گئی ہے اس سے پورے کا پورا الیکشن دھاندلی کی کی نظر ہوگیا اورپی ٹی آئی جیسی جماعت کوکامیاب کروانے سے اس کے اثرات پاکستان کیلئے اچھے نہیں ہوگئے ، احتجاج کی کا ل قیادت دی گئی ،ویسا جو عمران نے کیا تھا اس طرح دھرنا ہونا چاہئے ،موت کا ایک دن مقرر ہے لیکن میر ے خلاف جو سازشیں کی گئیں وہ کامیاب نہیں ہوئی ،میر ے اوپر خود کش حملہ ،احتجاجی مظاہر ے،گھرپر حملہ،کارکنوں کو ہراس کرنے اور میری کامیابی کو کانامی تبدیلی کے پیچھے ایک حفیہ ایجنسی ملوث ہے ، انہوں نے ایک نکشاف کیا کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے مجھے بتایا کہ ایک حفیہ ایجنسی کے اہلکار نے کہا کہ تم 106میں رانا ثناء اللہ کے خلاف الیکشن لڑوں اور انتخابی مہم کے دوران اس پر خود کش حملہ کرنا ہے،اس نے بات نہ مانی تو اس کو خطرناک دھمکیاں دی گئیں اس کی پر یس کا نفرنس کی ویویڈ سب کے پاس ہے اور ایک ادارے افسر کا نام لیا ہے ،دھاندلی کیسے ہوئی اس کے تمام ثبوت میرے پاس ہیں،کیسے ہمارے لوگو ں پولنگ ختم ہونے پر باہر نکالا گیا ،یہ سب کچھ ملک کے لئے اچھا نہیں ہو ا،سابق صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کہا کہ عابد باکسر کو ن استعمال کررہا ہے اور وہ جو کہ10مقدمات میں اشتہاری ہے اور کیسے وہ باہر پاکستان آیا اور ہائی کورٹ سے کیسے ضمانت ہوگئی اس طرمیر ے خلاف رانافرخ وحید کا بیان کیسے سامنے آیا اور بھولا گجر جوکہ میرا بھائی تھااس کی فیملی کو کہا گیا تمہیں پی ٹی آئی کی ٹکٹ دلواتے ہیں آپ راناثناء اللہ کیخلاف پریس کانفرنس کریں ، رانافرخ وحید کا بیان ان کو دیکھا گیا ، انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان چیف آرمی سٹاف اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے پاس موجود واٹس ایپ پر بات چیت کا جائزہ لیں اور خود ہی اس کا فیصلہ کریں کہ خلائی مخلوق اس الیکشن پر کس طرح اثر انداز ہوئی ہے،