رائے ونڈ سے متعلقہ قومی اوردونوں صوبائی حلقوں میں(ن) لیگ بازی لے گئی

این اے 136میں سابق ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر واضح اکثریت سے کامیاب صوبائی حلقہ 171میں کرنل(ر) رانا محمد طارق اور پی پی 172سے محمد مرزا جاوید جیت گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 22:18

ْرائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) رائے ونڈ سے متعلقہ قومی اوردونوں صوبائی حلقوں میں(ن) لیگ بازی لے گئی ،قومی حلقہ این اے 136میں سابق ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے ،جبکہ صوبائی حلقہ 171میں کرنل(ر) رانا محمد طارق اور پی پی 172سے محمد مرزا جاوید جیت گئے ، ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی شاندار کامیابی پر کھوکھر پیلس میں جشن کا سمارہا ،ہزاروں کارکنان مبارکباددینے پہنچے ،مٹھائیاں تقسیم ہوتی رہیں ،اس موقع پر نومنتخب ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ میری جیت کارکنوں کی جیت ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے کامیابی کو یقینی بنایا ،انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ رائے ونڈ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ،یہاں شیر کی حکومت ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانی رنگ لے آئی ،اس کامیابی کا تمام تر کریڈٹ میاں نوازشریف اور مریم نوازکو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں شرافت خدمت اور پیار کی سیاست کی جیت ہوئی ہے ،کارکنان نے میرا الیکشن جنگ کی طرح سمجھ کر لڑا ہے ،غرور کا سرنیچا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقی کا سفر پہلے کی طرح جوش و خروش سے جاری رہے گا ،انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک محمد شفیع کھوکھر اور ملک عرفان شفیع کھوکھر نے بھی اہلیان حلقہ کو مبارکباددی