Live Updates

این اے 70 گجرات ۔3 ،پی ٹی آئی کے سید فیض الحسن 95 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب قرار ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 گجرات ۔3 سے پاکستان تحریک انصاف کے سید فیض الحسن 95 ہزار 168 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جعفر اقبال 67 ہزار 233 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے قمر زمان کائرہ 42 ہزار 508 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 49.74 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات