Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی اہم ترین نشست ایم کیو ایم سے چھین لی

این اے 254 میں تحریک انصاف کے محمد اسلم نے ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین کو شکست دے ڈالی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 26 جولائی 2018 20:47

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی اہم ترین نشست ایم کیو ایم سے چھین لی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی اہم ترین نشست ایم کیو ایم سے چھین لی۔ این اے 254 میں تحریک انصاف کے محمد اسلم نے ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین کو شکست دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات انعقاد پذیر ہوئے۔الیکشن 2018ء میں پولنگ کا عمل گذشتہ شام 6 بجے ختم ہو گیا تھا جس کے بعد نتائج کا سلسلہ انا شروع ہو گیا۔

ملک بھر سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے جس کے بعد تحریک انصاف نے اس بات پر غور کرنا شروع کر دیا کہ حکومت سازی کے لیے کون کون سی جماعت بہتر رہے گی۔تحریک انصاف نے اس الیکشن میں بڑے بڑے برج گرا ڈالے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں نے قومی سطح کے سیاسی ناموں کو شکست کا مزہ چکھا دیا ہے ہے۔

پنجاب میں صورتحال یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی،فیصل آباد ،اسلام آباد اور بہاولپور جیسے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے شہروں میں مسلم لیگ ن کا صفایا کر ڈالا۔مسلم لیگ ن کے قلعے لاہور میں بھی تحریک انصاف نے دراڑ ڈال دی ہے۔اسی طرح کبھی کراچی کو ایم کیو ایم کا قلعہ سمجھا جاتا تھا جس کے در و دیوار پاکستان تحریک انصاف نے ہلا دئیے ہیں۔

کراچی میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم سے نشستیں چھینے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی اہم ترین نشست ایم کیو ایم سے چھین لی۔ این اے 254 میں تحریک انصاف کے محمد اسلم نے ایم کیوایم کے شیخ صلاح الدین کو شکست دے ڈالی۔پاکستان تحریک انصاف کے محمد اسلم خان 75 ہزار 202 ووٹ لے کر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین 48 ہزار 813ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یاد رہے کہ حلقہ این اے 254 ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات