کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ این اے 237 سے پیپلز پارٹی شکست کھاگئی

جمعرات 26 جولائی 2018 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ این اے 237 سے پیپلز پارٹی شکست کھاگئی جبکہ پی ٹی آئی نے میدان مارلیا۔

(جاری ہے)

این اے 237 پر پی ٹی آئی کے کیپٹن جمیل احمد خان 33289 ووٹس لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 31907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے فیصلہ مسترد کردیا اور کہا کہ فیصلے کو چیلنج کروں گا۔ جیتی ہوئی سیٹ سے ہرایا گیا۔ پہلے بھی کہا تھا دھاندلی ہورہی ہے ۔ 6 بجے کے وقت کون سا رزلٹ آتا ہے