عام انتخابات میں سجاول سے این اے 231 پر پیپلز پارٹی کے ایاز شاہ شیرازی نے میدان مارلیا

سجاول میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 75 پر بھی پیپلز پارٹی کے سید شاہ حسین شیرازی جبکہ پی ایس 76 پر بھی پیپلز پارٹی آگے رہی

جمعرات 26 جولائی 2018 22:58

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) ملک بھر میں ہونے والے 2018 کے عام انتخابات میں ضلع سجاول میں قومی اسمبلی کے این اے 231 کے 327 پولنگ اسٹیشن میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 192272 میں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ایاز شاہ شیرازی 129980 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اسکے مد مقابل ایم ایم اے کے امیدوار مولانا محمد صالح الحداد 11177 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں،جبکہ سجاول کے صوبائی اسمبلی کی نششت حلقہ پی ایس 75 سجاول اور بٹہورو کے 172 پولنگ اسٹیشن میں ووٹروں کی تعداد 12889 ہیں جسکے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی پی امیدوار سید شاہ حسین شاہ شیرازی 61407 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ اسکے مد مقابل ایم ایم اے امیدوار مولانا محمد اسماعیل میمن7358 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں،اسکے علاوہ سجاول کے صوبائی حلقہ پی ایس 76 شاہبندر جاتی کی 155 پولینگز میں ووٹروں کی تعداد 89383 ہے جس میں پی پی امیدوار محمد علی ملکانی 49976 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں جبکہ اسکے مد مقابل تحریک لبیک یا رسول اللہ کے امیدوار مولانا غلام محمد نعیمی 17831 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔