خیبرپختونخوامیں چھ بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شکست

جمعرات 26 جولائی 2018 23:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا سے بڑے بڑے برج الٹ گئے،پی ٹی آئی نے چھ بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے چاروں شانے چت کردئیے ،مولانافضل الرحمن ،سراج الحق،بلاول بھٹوزرداری،آفتاب شیرپائو،اسفندیارولی اورشہبازشریف اپنی اپنی نشستیں ہارگئے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی نتائج کے مطابق کئی بڑی جماعتوں کے مرکزی سربراہان انتخابات میں شکست سے دوچار ہویء، این اے 3سوات سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف ، این اے 8سے پی پی پی کے مرکزی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو شکست کا سامنا تھا ، جبکہ این اے 7دیر سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، این اے 23چارسدہ سے آفتاب شیر پائو، این اے 24چارسدہ سے اے این پی کے مرکزی سربراہ اسفندیار ولی اور این اے 38اور39سے جے یو آئی (ف) کے مولانافضل الرحمان نے بری طرح شکست کھائی۔