Live Updates

عام انتخابات میں صداقت عباسی کی کامیابی پرلوگوں کی مبارکبادیں

صداقت عباسی کی رہائش گاہ پر رات بھر جشن کا سماں رہا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

جمعہ 27 جولائی 2018 00:00

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کی جانب سے این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کو بڑے مارجن سے شکست دینے پر اہل علاقہ کی مبارکباد، ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صداقت عباسی کی جانب شاہد خاقان کو شکست دینے کے بعد دیول، پوٹھا،مناسی،فتوٹ اور پھگواڑی سمیت دیگر آس پاس کے علاقوں کے لوگ جوق درجوق ان کی رہائش گاہ پر آئے اور صداقت عباسی کو عام انتخابات میں فتح پر مبارکبادیں پیش کیں۔

اس موقع پر صداقت عباسی کی جانب سے تمام مبارکباد کیلئے آنیوالے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔دوسری جانب صداقت عباسی کی رہائش گاہ پر رات بھر جشن کا سماں رہا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات