Live Updates

اٹک ، حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق 145168 ووٹ لے کر بازی لے گئے

جمعہ 27 جولائی 2018 00:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق 145168 ووٹ لے کر کامیاب رہے یہ حلقہ این اے 56 اور پی پی 3 سے بھی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد 101773 ووٹ حاصل کر کے دوسرے ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد حفیظ اللہ جان علوی 25429 ووٹ حاصل کر کے تیسری ، ایم ایم کے صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف 11748 ووٹ حاصل کر کے چوتھی ، پی پی پی پارلیمنٹیرین کے ذوالفقار حیات 10936 ووٹ حاصل کر کے پانچویں ، اللہ ھو اکبر تحریک کے ملک آصف اقبال پنڈ تریڑ 1111 ووٹ حاصل کر کے چھٹی ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے تیمور اسلم 977 ووٹ حاصل کر کے ساتویں اور پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے ملک امیر افضل خان آف غورغشتی 269 ووٹ حاصل کر کے آخری یعنی آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے یہ حلقہ جو تحصیل اٹک ، حضرو اور حسن ابدال اور 3 کنٹونمنٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ پر مشتمل ہے کی آبادی 9 لاکھ 60 ہزار 927 ہے جس میں کل ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 804 ہے جن میں خواتین 2 لاکھ 68 ہزار 34 ، مرد ووٹرز 3 لاکھ 3 ہزار 770 پر مشتمل ہے میں پولنگ سٹیشن کی تعداد 493 جن میں 180 مردانہ ، 167 زنانہ اور 146 مشترکہ ان پولنگ سٹیشنوں پر قائم 1727 پولنگ بوتھ میں 898 مردانہ ، 829 زنانہ میں 305727 رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں 176701 مرد ، 129026 خواتین شامل تھیں 297411 ووٹ درست قرار پائے 8316 ووٹ گنتی سے خارج کیے گئے ، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 53.47 رہی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات