این اے 257 قلعہ سیف کم ژوب کم شیرانی، متحدہ مجلس عمل کے عبد الواسع 43 ہزار 851 ووٹ لے کر کامیاب ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 257 قلعہ سیف کم ژوب کم شیرانی سے متحدہ مجلس عمل کے عبد الواسع 43 ہزار 851 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار اللہ نور 22 ہزار 446 ووٹ حاصل کر کے دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی) کے عبدالرؤف 21 ہزار 796 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 47 فیصد رہی۔