Live Updates

این اے 192 ڈیرہ غازی خان ۔4 ، پی ٹی آئی کے سردار محمد خان لغاری 80 ہزار 522 ووٹوں کے ساتھ کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 ڈیرہ غازی خان فور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد خان لغاری 80 ہزار 522 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقہ سے کل 6 امیدوار مد مقابل تھے جن میں سے سردار محمد خان لغاری کامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف 67 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد عرفان اللہ کھوسہ 6 ہزار 600 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 54.88 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات