این اے 218 میرپور خاص 1، آزاد امیدوار علی نواز شاہ 75 ہزار 795 ووٹ لے کر کامیاب ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 00:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میرپور خاص ون سے آزاد امیدوار علی نواز شاہ 75 ہزار 795 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقہ میں کل 13 امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے آزاد امیدوار علی نواز شاہ کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے پیر حسن علی شاہ 67 ہزار 552 ووٹ لے کر دوسرے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنجے پروانی 5 ہزار 18 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 60.63 فیصد رہی۔