Live Updates

حلقہ این اے 20 مردان I سے پاکستان تحریک انصاف کے مجاہد علی 78140 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20 مردان I سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مجاہد علی 78140 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے گل نواز خان 38713 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے نوابزادہ خواجہ محمد ہوتی 36312 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 45.16 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات