حلقہ این اے 50 قبائلی علاقہ XI سے آزاد امیدوار محمد علی 23530 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 قبائلی علاقہ XI سے آزاد امیدوار محمد علی 23530 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید طارق گیلانی 8250 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے محمود عالم 7515 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 33 فیصد رہی۔