Live Updates

حلقہ این اے 94 خوشاب II سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ 93 ہزار 864 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 94 خوشاب II سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ 93 ہزار 864 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک شاکر بشیر اعوان 85 ہزار 109 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار گل اصغر خان 43 ہزار 738 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 59.49 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات