Live Updates

حلقہ این اے 110 فیصل آباد X سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ ریاض احمد ایک لاکھ 14 ہزار 215 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 فیصل آباد X سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ ریاض احمد ایک لاکھ 14 ہزار 215 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد افضل خان ایک لاکھ 8 ہزار 172 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حافظ عمر فاروق 10 ہزار 782 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 57.01 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات