حلقہ این اے 107 فیصل آباد VII سے پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ایک لاکھ 26 ہزار 441 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 فیصل آباد VII سے پاکستان تحریک انصاف کے خرم شہزاد ایک لاکھ 26 ہزار 441 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی محمد اکرم انصاری ایک لاکھ دو ہزار 159 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد ذیشان 9 ہزار 34 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 57.52 فیصد رہی۔