Live Updates

حلقہ این اے 149 ساہیوال III سے پاکستان تحریک انصاف کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال 1 لاکھ 37 ہزار 632 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 04:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ساہیوال III سے پاکستان تحریک انصاف کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال 1 لاکھ 37 ہزار 632 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد طفیل 1 لاکھ 11 ہزار 999 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے علی جاوید 12 ہزار 578 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.92 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات