Live Updates

حلقہ این اے 156 ملتان III سے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی 1 لاکھ 16 ہزار 272 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 05:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 ملتان III سے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی 1 لاکھ 16 ہزار 272 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے عامر سعید انصاری 84 ہزار 940 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد اصغر 6301 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 49.87 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات