Live Updates

حلقہ این اے 165 وہاڑی IV سے پاکستان تحریک انصاف کے اورنگزیب خان کھچی 99 ہزار 287 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 05:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 165 وہاڑی IV سے پاکستان تحریک انصاف کے اورنگزیب خان کھچی 99 ہزار 287 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سعید احمد خان منیس 65 ہزار 536 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار میاں ماجد نواز 21 ہزار 405 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 56.39 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات