قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 میرپور خاص II سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے میر منور علی تالپور 1 لاکھ 5 ہزار 823 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 08:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 میرپور خاص II سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے میر منور علی تالپور 1 لاکھ 5 ہزار 823 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارباب غلام رحیم 51 ہزار 145 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 9748 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 53.39 فیصد رہی۔