قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 بدین I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے میر غلام علی تالپور 96 ہزار 977 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 08:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 بدین I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے میر غلام علی تالپور 96 ہزار 977 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمد حسام مرزا 81 ہزار 828 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے محمد عیسیٰ 13492 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.96 فیصد رہی۔