فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نےالیکشن 2018کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی

الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کے اچھے نتائج سامنے آئے،انتخابات کا دن مجموعی طور پر پرامن رہا،پولنگ اسٹیشن پرطویل قطاریں ثابت کرتی ہیں لوگوں کاانتخابی عمل پراعتماد بڑھ رہاہے، فافن کی ابتدائی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 جولائی 2018 13:14

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نےالیکشن 2018کی ابتدائی رپورٹ جاری ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2018ء) غیر سرکاری تنظیم فافن نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن 2018ء سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نےالیکشن 2018کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق نصف سے زائد ووٹرز نےحق رائے دہی کا استعمال کیا،انتخابی عمل میں بہتری نظر آئی۔الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کے اچھے نتائج سامنے آئے۔

انتخابات کا دن مجموعی طور پر پر امن رہا۔الیکشن کمیشن نے اپنے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل در آمد کیا۔پولنگ اسٹیشن پرطویل قطاریں ثابت کرتی ہیں لوگوں کاانتخابی عمل پراعتماد بڑھ رہاہےالیکشن کےدن ووٹر ٹرن آؤٹ 50.3 فیصد رہا۔پنجاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 59 فیصد، اسلام آباد میں 58.2 فیصد رہا، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ووٹر ٹرن آؤٹ 39.6 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

مردوں کاووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد، خواتین کا 47 فیصد رہا،نتخابات میں 4 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز نےحق رائےدہی استعمال کیا، الیکشن کےدن نتائج کےاعلان میں تاخیرکے علاوہ کوئی قابل ذکرواقعہ سامنے نہیں آیا، انتخابی عمل میں نمایاں بہتری سے لوگوں کا انتخابی عمل پر اعتماد بڑھا ہے، قومی اسمبلی کے 35 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہیں، ان میں 24 حلقے پنجاب، 6 خیبرپختوانخوا، 4 سندھ، ایک حلقہ بلوچستان کا ہے۔

این اے 10 شانگلہ،این اے48 شمالی وزیرستان میں خواتین ووٹرکاٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم رہا،سیکیورٹی پر الیکشن لڑنے والےزیادہ تر امیداروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔344 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو شناختی کارڈ کےباوجود واپس بھیج دیا گیا،الیکشن کمیشن امیدواروں کےنتائج پرتحفظات دورکرے، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کرے،الیکشن کمیشن تحقیقات کرنے کی بعد سیاسی امیدواروں کی بات کو رد کرے۔یاد رہے فافن ایک غیر ملکی تنظیم ہے۔اور فافن فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ہے۔