پشاور ،ْنیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں خرد برد کے الزام میں 2 ملازم گرفتار کرلئے

جمعہ 27 جولائی 2018 14:15

پشاور ،ْنیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں خرد برد کے الزام میں 2 ملازم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) نیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں خرد برد کے الزام میں 2 ملازم گرفتار کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے دو ملازمین پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو لاکھوں روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کی یونیورسٹی میں آئی ٹی ، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی خرد برد کی، دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔

متعلقہ عنوان :