لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بدنام سابق پولیس انسپکٹر عابد بوکسر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے درخواست نمٹا دی

جمعہ 27 جولائی 2018 16:06

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بدنام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے جعلی پولیس مقابلوں کیلئے بدنام سابق پولیس انسپکٹر عابد بوکسر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے درخواست نمٹا دی۔جس عابد باکسر کی جان کو خطرہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ عدالتی حکم پر عابد باکسر اپنے وکیل آزر لطیف خان کے ساتھ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ عابد باکسر کو بیرون ملک پاکستان واپس لاگیا ہے لیکن ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں عابد باکسر کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے پر ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی . میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر نے کہا کہ جو کچھ وہ مکافات عمل ہے۔

عابد باکسر کے مطابق انہوں کوئی جرم نہیں کیا وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ عابد باکسر نے اپنے خلاف تمام مقدمات میں عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔