محکمہ زراعت کی مون سون کی بارشوں کے پیش نظرکپاس کے کاشتکاروں کو فوری طور پر واٹر سکائوٹنگ کی ہدایت

جمعہ 27 جولائی 2018 16:45

فیصل آباد۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کے باعث فوری طور پر واٹر سکائوٹنگ کاعمل مکمل کر لیں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث جن کھیتوں میں زیادہ پانی جمع ہوگیاہے اس کے نکاس کیلئے فوری انتظام کیاجائے اور اگر کسی وجہ سے کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہیں تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود پانی اس میں جمع کردیا جائے تاکہ کپاس کی فصل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ بارش کے باعث کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی افزائش میں تیزی آجاتی ہے لہٰذا کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :