بیٹے اور بیٹی کے اغوا پر سعودی کو 7برس قید بامشقت کی سزا

بیٹے اور بیٹی کے اغوا کا الزام ثابت ہوجانے پر 7برس قید بامشقت اور 10ہزار دینار جرمانے کی سزا سنادی

جمعہ 27 جولائی 2018 17:39

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) کویت کی اعلیٰ وفاقی عدالت نے سعودی شہری کو مطلقہ سے بہانے بازی کے ذریعے بیٹے اور بیٹی کے اغوا کا الزام ثابت ہوجانے پر 7برس قید بامشقت اور 10ہزار دینار جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

کویتی جریدے نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ 19نومبر 2016ء کو پبلک پراسیکیوشن نے سعودی شہری پر 18بر س سے کم عمر کے بیٹے بیٹی کے اغوا کی فرد جرم عائد کی تھی۔

سعودی نے اپنی مطلقہ سے جسے بچوںکی سرپرستی کا قانونی حق حاصل تھا دھوکہ دیکر بچوں کو اغوا کیا تھا۔ دونوں کویت میں مقیم تھے۔ وہ انہیں بتائے بغیر جدہ لے آیا تھا اور ماں سے بچوں کا رشتہ مکمل طور پر منقطع کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی شہری اپنے بچوں کو لیکر ایئرپورٹ کے راستے جدہ لے گیا تھا۔