Live Updates

این اے 251 کراچی غربی 4- سے متحدہ قومی موومنٹ کے سیّد امین الحق 56,888 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کراچی غربی 4- سے متحدہ قومی موومنٹ کے سیّد امین الحق 56,888 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسلم 33,462 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد ممتاز حسین انصاری 30,524 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.81 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات