Live Updates

این اے 253 کراچی وسطی1- سے متحدہ قومی موومنٹ کے اسامہ قادری 52,426 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 کراچی وسطی1- سے متحدہ قومی موومنٹ کے اسامہ قادری 52426 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اشرف جبار 39,145 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد امجد 24,794 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 28.12 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات