پشاور،3ہزار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 جولائی 2018 19:10

پشاور،3ہزار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) 3ہزار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیاگیا ہے بیرون ممالک کے سنہرے خواب دکھا کر بیرون ملک غیر قانونی طور پر منتقل کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے دوران تین سالوں میں 3ہزار سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیاگیا ہے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا سے گرفتار ہونے والے انسانی سمگلروں میں 2015میں 23، سال 2016میں 35اور سال 2017میں 19افراد کو گرفتارکیا ہے خیبر پختونخو ا سے مجموعی طور پر 77افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب میں 2ہزار 259، جن میں 2015میں 589، ، سال 2016میں 988جبکہ 2017میں 682افراد شامل ہیں ا سلام آباد سے 1045افراد گرفتار ہو ئے ۔ ،سندھ سے پانچ اور بلوچستان سے دو افراد گرفتار کئے گئے ۔ دستاویز کے مطابق 2015کے دوران 994افراد ، 2016کے دوران 1396افراد اور 2017میں 998افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :