Live Updates

این اے 76 کے عوام کی محبتوں کا بھر پور صلہ دیں گے،محمد اسلم گھمن

ترقی کے مشن کو جاری رکھیں گے ،ہم باضمیر لو گ تھے کسی کا ضمیر خریدنے کی کوشش نہیں کی، پریس کانفرنس

جمعہ 27 جولائی 2018 20:25

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) حلقہ این اے 76 کے عوام کی محبتوں کا بھر پور صلہ دیں گے اورترقی کے مشن کو جاری رکھیں گے ،ہم باضمیر لو گ تھے کسی کا ضمیر خریدنے کی کوشش نہیں کی ،آئندہ پارٹی کا پابند رہوں گا جوبھی ذمہ دار ی لگائی گئی پوری ذمہ داری سے نبھائوں گا،ان خیالات کااظہارحلقہ این اے 76 سے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا آئندہ کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی پہلی تقریر ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی تقریر تھی جسے پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ بیرونی دنیا نے بھی سراہا ،ہمارا مشن جاری رہے گا،یونیورسٹی ، شہباز پور بند ، تعلیم اورصحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،تھانہ کلچر اورکرپشن کے خلاف جہاد جاری رہے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مجھے اپنے ساتھیوں پر فخر ہے ،میرے تینوں صوبائی حلقوں کے امیدواران اورعوام نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ،پی ٹی آئی اس علاقے میں اپناپورا رول ادا کرے گی اس موقعہ پر سابق ناظم حاجی رانا گل نواز، سابق کونسلرز شیخ عبدالرحیم ،کونسلرناصر وڑائچ ، رانا محمود،ناصر بھٹی ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات