پوسٹل بیلٹ پیپراور مسترد شدہ ووٹ کم مارجن سے جیتنے یا ہارنے والوں کیلئے اہمیت اختیار کر گئے

قومی اسمبلی کے 35حلقوں میں انتخابی نتائج دوبارہ گنتی میں تبدیل ہونے کا امکان

جمعہ 27 جولائی 2018 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) پوسٹل بیلٹ پیپراور مسترد شدہ ووٹ کم مارجن سے جیتنے یا ہارنے والوں کیلئے اہمیت اختیار کر گئے ہیں ،قومی اسمبلی کے 35حلقوں میں انتخابی نتائج دوبارہ گنتی میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات 2018کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 35 حلقوں میں جیتنے والے اور دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کا فرق ان حلقوں میں مسترد کردہ ووٹوں کے فرق سے کم ہے ان 35 حلقوں میں سے 24 پنجاب، چھ خیبرپختونخوا، چار سندھ اور ایک بلوچستان کا حلقہ شامل ہیں اسی طرح بعض حلقوں میں ہار جیت محض چند ووٹوں کے فرق سے ہوئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہر حلقے کے لئے 3ہزار کے قریب پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کئے گئے تھے اور اس کی گنتی بھی آج اور کل مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد معمولی مارجن سے ہارنے والے کئی امیدوار دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

۔۔۔۔اعجاز خان