شکست تسلیم، صاحبزاد ہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

جمعہ 27 جولائی 2018 20:36

شکست تسلیم، صاحبزاد ہ حامد رضا  نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین شپ سے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزاد ہ حامد رضا نے ہار تسلیم کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ،انہوں نے بھی الزام لگایا ہے 38 پولنگ اسٹیشنز پر میرے پولنگ ایجنٹس کو 2 بجے داخل کروایا گیا۔ عثمان ٹاؤن کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک شخص پکڑا گیا جس کی جیب میں 70 بیلٹ پیپر نکلے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنمائوں کیذاتی اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے امیدواران کو ناکامی ہوئی ہے ، اپنی ذمہ داری دوسروں کے قندھوں پر نہ ڈالیں، رانا افضل کے مخالف امیدوار کی سپورٹ رانا ثنا نے کی۔ این اے 110 میں ن لیگ اپنے ہی امیدوار کی مخالفت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ آج ایک پر یس کانفرنس میں آج تمام ثبوت میڈیا کے سامنے لائیں گا۔ ایک حلقہ میں سپورٹ کے لئے دوسرے حلقہ میں اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کی مخالفت کی گئی۔میں کھلے دل سے اپنی ہار کو تسلیم کرتا ہوں اور میں پارٹی کے عہدہ سے استعفے دوں گا ۔