اوپن یونیورسٹی نے اگلے سمسٹر میں داخلہ کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ڈاک کے ذریعہ ارسال کردئیے

جمعہ 27 جولائی 2018 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک کے تمام حصوں میں موجود کسی بھی تعلیمی پروگرام میں پہلے سے داخل)جاری(طلباء و طالبات کو اگلے سمسٹر ) خزاں 2018ء (میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ڈاک کے ذریعہ ارسال کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر تمام جاری طلبہ کے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

کسی بھی تعلیمی پروگرام میں پہلے سے داخلہ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ڈائون لوڈ سیکشن میںفراہم کردہ داخلہ فارم)برائے جاری طلبہ(کو ڈائون لوڈ کرکے اگلے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرسکیں گے۔ سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست2018ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت کی روشنی میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔۔۔۔