Live Updates

عام انتخابات 2018 ، مختلف حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواستیں دائرکردی گئیں

الیکشن کمیشن نے این اے 249اور 253 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی این اے 248 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل ہوگی

جمعہ 27 جولائی 2018 20:58

عام انتخابات 2018 ، مختلف حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواستیں دائرکردی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 کے نتائج سامنے آنے کے بعد کراچی کے مختلف حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواستیں دائرکردی گئیں۔الیکشن کمیشن نے این اے 249اور 253 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی این اے 248 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 سے تحریک انصاف کے سردار عزیز نے آر او کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ این اے دو سو اڑتالیس کے آٹھ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پریزائیڈنگ افسران لے کر غائب ہوگئے تھیآٹھ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج غائب ہونے سے حلقے کے نتائج متنازع ہوگئے اس لیے دوبارہ گنتی کرائی جائے آراو نے این اے دو سو اڑتالیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سائٹ میں آج دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا این اے 248 سے پیپلزپارٹی کے قادرپٹیل کامیاب قرارپائے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب این اے 253 میں تحریک انصاف کے محمد اشرف جبار اور این اے 249 میں مسلم لیگ نون نے میاں شہبازشریف کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل واڈا اور این اے 253 سے ایم کیو ایم پاکستان کے اسامہ قادری کامیاب ہوئے تھے۔ این اے 245 میں مسلم لیگ ن کے ہارنے والیامیدوارخواجہ طارق نذیر نیالیکشن کمیشن میں نتائج چیلنج کردیے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ این ای245کینتائج کوکالعدم اوردوبارہ پولنگ کرائی جائے این اے 237 میں پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے اس حلقے سے تحریک انصاف کے جمیل احمد کوکامیاب قراردیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات