صوابی ، دریائے سندھ میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 27 جولائی 2018 21:16

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) دریائے سندھ میں نہانے کے دوران نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا‘ لاش تاحال برآمد نہ ہو سکی بتایا گیا ہے کہ واحد زمان ولد صالح محمد سکنہ زیدہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دریائے سندھ کے بیلا جات کو شکار کے غرض سے گیا تھا جب وہ ٹیوب کے ذریعے دریائے سندھ عبور کر رہے تھے تو اس دوران ٹیوب سے گر کر پانی میں ڈوب گیا‘ متوفی کی لاش تاحال بر آمد نہ ہو سکی‘ مقامی غوطہ خور لاش کی بر آمدگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک واحد زمان کی لاش نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :