پیپلزپارٹی کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے مصنوعی اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، عبدالجبار خان

جمعہ 27 جولائی 2018 21:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے سندھ بھر سے پیپلزپارٹی کی کامیابی پر قیادت اور کارکنوں سمیت عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مصنوعی اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، ہر بار کی طرح اس بار بھی انہیں ناکامی کا سامناکرنا پڑااس کی بنیادی وجہ عوام میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے لیکن جب بھی انتخابات آتے ہیں سندھ بھر کے سارے ناکام وڈیرے جو آمریت کی چھتری کے نیچے پنپتے ہیں وہ جمع ہوکر پیپلزپارٹی کے مدمقابل آکر کھڑے ہوتے ہیں لیکن ہر انتخابات میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیںیہی وجہ ہے کہ ان بدترین حالات میں بھی سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر کامیاب کرایا اور پیپلزپارٹی سے عوام کو جو توقعات وابستہ ہیں وہ ہر حال میں پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پی ایس 64 میں انتخابات کے دوران جتنے بھی وعدے کئے گئے وہ ہر صورت پوری کریں گے۔