ضلع عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا رانا ہیمر سنگھ کو ٹیلی فون اور مبارکباد

جمعہ 27 جولائی 2018 21:23

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) ضلع تھرپارکر اور ضلع عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا رانا ہیمر سنگھ کو ٹیلی فون مبارکباد پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرتی رہے گی پیپلزپارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے آصف علی زرداری رانا ہمیر سنگھ نے بھی آصف علی زرداری کو پیپلزپارٹی کی بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کی تفصیلات کیمطابق سندھ میں خصوصا تھرپارکر اور ضلع عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کی بھرپور کامیابی کیبعد آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنما رانا ہیمر سنگھ کو فون کیا آصف علی زرداری نے رانا ہیمر سنگھ اور مقامی قیادت کی ۔

(جاری ہے)

محنت پیپلزپارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف علی زرداری نیکہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت نئے ولولے جذبے کیساتھ کریں گی آصف علی زرداری نیکہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی بھرپور مقبولیت حاصل کریں گی رانا ہیمر سنگھ نے پیپلزپارٹی کی بھرپور کامیابی پر آصف علی زرداری کی مبارکباد دی یہ امر قابل ذکر ہیکہ پیپلزپارٹی نے تھرپارکر اور عمرکوٹ ضلع سے قومی اسمبلی کی تین نشتیں اور صوبائی اسمبلی کی چھ نشتیں حاصل کرلی ہے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے شکست دی ہے ۔