چنیوٹ، ن لیگی امیدوار قیصر احمد شیخ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کا حملہ

ہماری جیت برداشت کریں ہمارے کارکنان بھی تیار ہیں ،پریس کانفرنس

جمعہ 27 جولائی 2018 21:27

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) این اے 100 جیتنے والے ن لیگی امیدوار قیصر احمد شیخ پر پی ٹی آئی کے ورکرز کا حملہ. ہماری جیت برداشت کریں ہمارے کارکنان بھی تیار ہیں لیکن ہم امن خراب نہیں کریں گی. مخالف امیدوار نے کئی بار معافی مانگی ہے وہ جانتے ہیں حملہ آور انکے کارکن تھی.ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے کی مشترکہ پریس کانفرنس.

ن لیگی امیدوار قیصر احمد شیخ پر سیشن کورٹ پہنچے تو ان پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے حملہ کر دیا. انکی گاڑی کے بیک شیشے توڑ دئیی. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت برداشت کریں. مخالف کارکنان ڈنڈوں اور پتھروں سے مسلحہ تھی. میں جان بچا کر وہاں سے نکلا.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدوار نے ری اکاؤنٹنگ کیلیے درخواست دی لیکن انکو اتنا نہیں پتہ کہ کن پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کروانی ہی.

دھاندلی ممکن ہی نہیں تھی. سمجھ نہیں آتی ہم پر اتنا دباؤ کس لیی. رات تک پولنگ رزلٹ روکنا سازش ہی ہوسکتی ہی. فیصلہ محفوظ کیا گیا ہی. قیصر احمد شیخ پر حملہ پورے چنیوٹ پر حملہ ہی. ہم آپکے ساتھ ہیں اور غنڈہ گردی نہیں ہونے دیں گی. حملہ پر لگنے والی دفعات کے مطابق ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو ہم دھرنہ دیں گی. دوران الیکشن ہماری 30ہزار ووٹس کی لیڈ قائم رہی اب رزلٹ مین اتنا تھوڑا فرق سمجھ سے باہر ہی. لیکن ہم نے پھر بھی شور نہیں کیا. پی ٹی آئی والے حکومت بنا کر پھی ایک سیٹ برداشت نہیں کر پا رہی. اگر دبا کر رزلٹ بدلنے کی مذموم کوشش کی گئی تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گی.