پاکستان رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ، 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 جولائی 2018 21:36

پاکستان رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ، 9 ملزمان کو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں کارروائی کر کے دو ملزمان محمد طاہر حسین عرف طاہر بندو اور محمد سمیع کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران لڑائی جھگڑے اور فساد پھیلانے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گبول ٹائون کے علاقے سے 7 ملزمان عرفان عرف عفی، وکیل الدین عرف بھیا، مستقیم عرف مولی، محمد کاشف، محمد کاشان، محمد مدثر عرف پدی اور ایان عرف فائر کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے جبکہ قانونی چارہ جوئی کے لئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔