Live Updates

پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 27 جولائی 2018 21:40

پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔جمعہ کو یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے ۔

پی ٹی آئی راہنما نعیم الحق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے مضبوط امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں 118نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ مد مقابل پارٹی مسلم لیگ ن نے 127نشستیں حاصل کیں اور مقابلہ بہت قریب کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں جیتنے والے آزاد ممبران کی اکثریتکی حمایت میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے چند دنوں میں حکومت سازی کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کریگی ۔پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اے پی سی دوبارہ الیکشن کا مطالبہ نہیں کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے ہیوی ویٹ امیدواروں کو شکست دی ہے ،کے پی کے ،پنجاب اور سندھ میں پی ٹی آئی کی نشستیں خاصی اہمیت کی حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی دوسری بڑی پارلیمانی پارٹی بن چکی ہے ،کراچی کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات