رحیم یار خان، ایک ہی خاندان کی 3خواتین میں سی2خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے ،ایک ایم پی اے منتخب

جمعہ 27 جولائی 2018 21:45

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ایک ہی خاندان کی 3خواتین میں سی2خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے جبکہ ایک ایم پی اے منتخب ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق زیب جعفر اور انکی فرسٹ کزن مائزہ حمید ایک بار پھر ن لیگ کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این ایز جبکہ زیب جعفر کی والدہ عشرت اشرف خواتین کی مخصوص نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی ممبر منتخب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے ن لیگ کی طرف سے جمع کروائی کی ترجیحی لسٹ میں زیب جعفر کا 11واں اور مائزہ حمید کا15وان نمبر تھا اور 4.5ایم این ایز پر ایک خاتون ایم این اے منتخب ہوتہ ہے اس لئے زیب جعفر اور مائزہ حمید دونوں ن لیگ کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے جبکہ عشرت اشرف ایم پی اے منتخب ہو گئی ہیں یاد رہے کہ زیب جعفر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جعفر اقبال کی بیٹی،مائزہ حمید انکی بھانجی اور عشرت اشرف انکی اہلیہ ہیں۔یاد رہے کہ پچھلی قومی اسمبلی میں بھی زیب جعفر اور مائزہ حمید ن لیگ کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این ایز تھیں۔