قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح 51.85فیصد رہی

پنجاب اسمبلی کیلئے ووٹنگ کی شرح سب سے زیادہ 55.09فیصد رہی ‘ الیکشن کمیشن

جمعہ 27 جولائی 2018 21:47

قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح 51.85فیصد رہی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح 51.85فیصد رہی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح سب سے زیادہ 55.09فیصد رہی ۔سندھ اسمبلی کے لئے ووٹنگ کی شرح 48.11،خیبرپختونخوا ہ میں45.52جبکہ بلوچستان اسمبلی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح51.85فیصد رہی۔