عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندوں کو سزائے موت کی سزا سنادی

جمعہ 27 جولائی 2018 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندوں کو سزائے موت کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس پر حملے اور اہلکار کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2کارندوں کو سزائے موت کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

مجرمان میں رحمت اللہ اور جمیل عرف عارف شامل ہیں،، مجرمان نے سچل تھانے کی حدود میں جنوری 2013میں پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ عدالت نے مجرمان کو اقدام قتل اور زخمی کرنے کے الزام میں بھی مجموعی طور پر فی کس15سال قید کا حکم دیا ہے۔ اسی عدالت نے ایک قتل کیس ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنادی ۔عدالت نے مجرم پر 2 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ مجرم آصف اقبال نے فضل مل قریب سے ڈی سیون مزدا کو ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا تھا۔ مجرم پر سات افراد کے قتل کا الزام تھا،آصف اقبال کے خلاف دو ایف آئی آر درج تھیں۔آصف اقبال کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمات درج تھے۔