سندھ ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم شیر محمد کی حفاظتی ضمانت منظور

جمعہ 27 جولائی 2018 21:51

سندھ ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم شیر محمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم شیر محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے شیر محمد مغیری کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،شیر محمد مغیری کی دو لاکھ کے عوض 7روز کے لئے منظور کی گئی۔ عدالت نے شیر محمد مغیری کو 7روز کے دوران متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور اور شہزاد جتوئی بھی حفاظتی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔