بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورکی سولہ اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی

جمعہ 27 جولائی 2018 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) بینکنگ کورٹ میں اربوں روپیکی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی ضمانت قبل از گررفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ فریال تالپور کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا ہے کہ فریال تالپورضمانت منظورکی جائے۔ فریال تالپور کی سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے بھی حفاظتی ضمانت منظورکی تھی۔ عدالت نے فریال تالپور کی 20لاکھ کے عوض 16اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ واضع رہے کہ ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو چالان میں مفرور ظاہر کیا تھا جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔